پچھلے ہفتے مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کے دوران دو فلسطینی شہید ہوئے جب کہ تین یہودی آبادکاروں کو قتل کردیا گی
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 24-02-2023 سے 2-03-2023 تک کے عرصے میں دو فلسطینی شہید اور 3 آباد کار ہلاک اور 28 دیگر افراد کو مزاحمتی کارروائیوں میں زخمی کردیا گیا۔
مزاحمت کاروں نے 472 مزاحمتی کارروائیاں کیں، جن میں 63 فائرنگ ، 13 دھماکہ خیز آلات اور 14 پٹرول بم حملے شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق سنگ باری کی 105، یہودی آباد کاروں کے حملوں کو پسپا کرنے کی 61 ، براہ راست محاذآرائی کی 156 کارروائیاں، دشمن کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی 16 کارروائیاں اور فوجی تنصیبات اور آلات کو آگ لگانے چار واقعات رونما ہوئے۔
گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کےنتیجے میں ایک پندرہ سالہ بچے محمد نضال سلیم اور 22 سالہ محمود جمال حمدان کو شہید کیا گیا۔