Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس نے بین گویر کی طرف سے بھڑکائی گئی مذہبی جنگ سے خبردار کردیا

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خبردار کیا ہے کہ انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی طرف سے 1948ء میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مساجد سے لاؤڈ اسپیکرز کو ضبط کرنے کا فیصلہ مذہبی جنگ بھڑکانے کی کوشش ہے۔

حماس نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ بن گویر کا فیصلہ اور اذان کو “شور” قرار دینا “ایک سنگین جرم اور جارحیت ہے جو ہماری مساجد اور ہمارےعوام  کے خلاف کی گئی ہے۔ یہ فلسطینیوں کی عبادت کی آزادی پر ایک نیا مجرمانہ صہیونی حملہ ہے”۔

حماس نے مقبوضہ علاقوں کے اندر موجود فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ “مجرمانہ فیصلے” کو مسترد کریں اور قابض حکام کو مذہبی مقدسات اور عبادات میں مداخلت سے روکنے کے لیے کارروائی کریں۔

حماس نے عرب ممالک، عرب لیگ،اسلامی تعاون تنظیم اور بین الاقوامی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس گھناؤنے جرم کی مذمت کریں اور ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف قابض ریاست کی ریشہ دوانیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

حماس نے کہا کہ “فاشسٹ جنگی مجرم صہیونی لیڈروں ں کو ہمارے مقدسات اور غزہ، مغربی کنارے، بیت المقدس  اور اندرون فلسطین کے علاقوں  پوری انسانیت کے خلاف ہمارے لوگوں کے خلاف ان کے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے”۔ خیال رہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود مساجد کے حوالے سے بن گویر نے ایک نیا اور اشتعال انگیز اعلان کیا تھا۔ اس نے ہفتے کے روز مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز کو ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ  مساجد میں موجود لاؤڈ اسپیکروں سے اذان کی آواز یہودیوں کو پریشان کرتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan