Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی خیمہ بستی پر اسرائیلی حملہ، شہداء میں معصوم بچے بھی شامل

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی درندگی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ منگل کی شب قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مغربی حصے میں واقع مچھلی بندرگاہ کے قریب ایک خیمہ بستی کو نشانہ بنایا جس میں بے گھر فلسطینی خاندان پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس ظالمانہ بمباری کے نتیجے میں کم از کم سات فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق حملہ اُس خیمہ بستی پر کیا گیا جہاں دربدر ہونے والے شہری پناہ لیے ہوئے تھے۔ شہداء میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد شامل ہیں جن کی شناخت جابر عید العجرمی، زاہر احمد العجرمی، سعاد محمد ابو عودہ، یاسر عدنان ابو عودہ اور ان کے تین بچے احمد، عمار اور میار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

شہداء اور زخمیوں کو فوری طور پر غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال، الشفاء میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، منگل کی صبح سے اب تک قابض اسرائیل کے ہوائی حملوں میں کم از کم 71 عام شہری شہید ہو چکے ہیں، جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری، نسل کشی اور تباہ کن حملوں کا سلسلہ رُکنے کا نام نہیں لے رہا۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سنہ2023ء سے اب تک قابض اسرائیل کے حملوں میں شہداء کی تعداد 54 ہزار 510 ہو چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 901 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں بڑی تعداد میں بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan