غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی مزاحمت کاروں نے فلسطینی عوام، ان کے مقدسات اور ان کے قیدیوں کے دفاع کے لیے طوفان الاقصیٰ کے فریم ورک کے اندر غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں قابض فوج کو نشانہ بنانے والی متعدد کارروائیوں کا اعلان کیا۔
غزہ کی پٹی میں ملٹری ونگز نے بدھ کو الگ الگ رپورٹس میں کہا کہ انہوں نے قابض افواج، فوجی گاڑیوں اور اس کی سپلائی اور کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ خاص طور پر غزہ شہر کے جنوب مشرق میں نتساریم میں متعدد صہیونی فوجیوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے اطلاع دی اس نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے وسط میں تمراز اسٹیشن کے قریب، “الیاسین 105” گولے سے قابض افواج سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی ٹرک کو نشانہ بنایا۔
ایک اور رپورٹ میں القسام نے کہا کہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے وسط میں “ابو العیش اسٹریٹ” پر دو قابض فوجیوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ “جنگی صفوں سے واپسی کے بعد ہمارے مجاہدین نے تصدیق کی کہ انہوں نے شہر کے وسط میں الرفید موڑ پر دو صہیونی مرکاوہ 4 ٹینک کو ایک الیاسین 105 گولے اور ایک شواز ڈیوائس سے دشمن فوج کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔
اسلامی جہاد کے فوجی دستے القدس بریگیڈز نے مارٹر گولوں سے “نیٹزارم” کے محور میں سپلائی لائن پر قابض فوجیوں کی پوزیشن پر بمباری کا اعلان کیا۔
اس نے کہاکہ ’’ہمارے مجاہدین غزہ شہر کے مشرق میں طاقہ کے علاقے کے قریب ایک صہیونی فوجی کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا ‘‘۔