Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

گیلنٹ کنیسٹ سے مستعفی ، نیتن یاہو کو سکیورٹی ریسک قرار دیا

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی ریاست کے سابق وزیر دفاع ’یوآؤ گلینٹ‘ نےصہیونی کنیسٹ سے اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو کڑی تنقید کا نشاہ بنایا ہے۔

گیلنٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس پر الزام لگایا کہ وہ ایسے فیصلے کر رہا ہے جو اسرائیلی فوج کی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

اس نے کہا کہ “مجھے برطرف کیا گیا تھا کیونکہ میں نے ملک کے مفاد کو سب سے اوپر رکھا تھا”۔ گیلنٹ نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

اس نے مزید کہا کہ “حریدم کو بھرتی کرنا صرف ایک سیاسی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ اسرائیلی فوج کے استحکام اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو یقینی بنانے کے لیے بنیادی سلامتی کی ضرورت ہے”۔

نیتن یاہو حکومت کے بارے میں بات کرتے ہوئے گیلنٹ نے زور دیا کہ نئے قوانین کو نافذ کرنے کی موجودہ کوششیں “فوج کی ضروریات اور سلامتی کی ضروریات سے براہ راست متصادم ہیں”۔

یہ اعلان اسرائیلی رپورٹس میں ان کے استعفیٰ کی توقع کے بعد سامنے آیا، جس سے حکمران اتحاد کے اندر تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ “اسرائیل” میں سلامتی اور داخلی سیاست سے متعلق اہم مسائل پر بڑھتے ہوئے اختلافات کی عکاسی ہوتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan