Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خان یونس میں اسرائیلی بمباری میں ایک اور صحافی شہید

خان یونس — فلسطین فائونڈیشن پاکستان

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں ایک اور صحافی، محمد عیسیٰ ابو سعدہ، شہید ہوگئے۔ انہیں خان یونس کے مشرق میں واقع علاقے “الزینۃ” میں ان کے خاندان کے گھر کے آس پاس کے علاقے پر بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔

خان یونس شہر کے مشرق میں واقع قصبے بنی سہیلہ میں، جہاں ہزاروں بے گھر افراد کی خدمت کرنے والے ایک اسکول کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں چار شہری شہید اور تین زخمی ہوئے۔

دوسری طرف، فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے اطلاع دی کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے شہید صحافیوں کی تعداد 166 ہوگئی ہے، جن میں مرد اور خواتین صحافی دونوں شامل ہیں۔

“سرکاری پریس انفارمیشن” کی طرف سے جاری ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ شہید صحافی محمد عیسیٰ ابو سعدہ نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی بمباری کی اطلاع دی تھی۔ اس اطلاع کے کچھ دیر بعد ان کی شہادت کی خبر ملی۔

بیان میں بتایا گیا کہ شہید ابو سعدہ منگل کی شام اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے۔ وہ متعدد میڈیا اداروں کے لیے فیلڈ نمائندے اور فوٹو جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

انہوں نے عالمی برادری اور دنیا میں صحافتی کام سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قابض ریاست کو روکیں اور فلسطینی صحافیوں کی منظم نسل کشی کا سلسلہ بند کرائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan