Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل نے غزہ پر جنگ دوبارہ شروع کی تو یمن کی مزاحمتی کارروائیاں بحال ہو گی

صنعاء(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )ا یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے خبردار کیا ہے کہ اگر قابض اسرائیل نے غزہ پر جنگ دوبارہ چھیڑی تو ان کی تحریک ایک بار پھر قابض دشمن کے خلاف عسکری کارروائیاں شروع کر دے گی۔

عبدالملک الحوثی نے اپنے ایک نشری بیان میں کہا کہ یمن کی مزاحمتی تحریک مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں موجود ہے، اور قابض دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی جانے والی نسل کشی اور تباہی کے باوجود وہ اپنے اسیران کو کسی فوجی کارروائی سے بازیاب نہ کر سکا، بلکہ اسے تبادلے کے معاہدے کے ذریعے ہی اپنے قیدی واپس لینے پڑے۔ یہ بات خود اس کی کمزوری کی واضح دلیل ہے جسے وہ تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ قابض اسرائیل اس دو سالہ جنگ میں ہر محاذ پر شکست سے دوچار ہوا ہے اور پوری دنیا کے سامنے اس کا باطل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے بھی بحری محاذوں پر ذلت آمیز ناکامی اٹھائی ہے، وہ نہ یمنی عوام کی مزاحمتی قوت کو توڑ سکا نہ انہیں اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر سکا۔

یمنی مسلح افواج نے گذشتہ ہفتے جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے قابض اسرائیلی فوج کے خلاف مجموعی طور پر 758 حملے کیے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ یہ کارروائیاں بیلسٹک، کروز اور ہائپر سونک میزائلوں کے علاوہ ڈرونز اور جنگی کشتیوں کے ذریعے کی گئیں۔ یہ سب کارروائیاں “معرکہ الفتح الموعود اور جہاد مقدس” کے دائرے میں کی گئیں جو غزہ کے مظلوم عوام کی نصرت اور قبلہ اول کے دفاع کے لیے جاری ہیں۔

یمنی فوج کے مطابق ان کارروائیوں میں صرف بحری محاذ پر 346 حملے کیے گئے جن میں بحیرہ احمر، خلیج عدن، بحر عرب اور بحر ہند شامل ہیں۔ ان حملوں میں 228 سے زائد اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق یمنی فضائی دفاع نے 22 امریکی جاسوس طیارے MQ-9 مار گرائے اور دشمن کے اسٹریٹجک بمبار طیاروں کے خلاف 57 سے زیادہ روکاوٹ آپریشن کیے۔

یمنی افواج نے واضح کیا کہ امریکی اسرائیلی اتحاد کی جانب سے مسلسل جارحیت کے باوجود مزاحمتی کارروائیاں نہیں رکیں بلکہ مسلسل میزائل اور ڈرون حملے جاری ہیں۔

بیان کے آخر میں کہا گیا کہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بیت المقدس آزاد نہیں ہو جاتا اور قابض اسرائیلی ریاست ہمیشہ کے لیے ختم نہیں کر دی جاتی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan