Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں فلسطینیوں کے سوا کسی کی انتظامی بالادستی قبول نہیں:حماس

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ کی پٹی کے مستقبل کے حوالے سے فلسطینیوں کی مرضی کو نظرانداز کرنے والے کسی بھی منصوبے، تجاویز یا سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے ایسے بیانات اور موقف کو مسترد کر دیا ہے جن میں غزہ کی پٹی کے مستقبل کے حوالے سے فلسطینی قوم کے کردار کی نفی کی گئی ہے۔

حماس نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کی انتظامیہ فاشسٹ دشمن کو شکست دینے کے بعد فلسطینیوں کے ہاتھ میں رہے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کسی بھی سرپرستی، یا کسی بھی بیرونی حل یا جارحیت کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔

حماس نے تمام عرب اور مسلمان ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی نسل کشی کی جنگ بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ اس جنگ میں فلسطینیوں کی مدد کریں اور اسرائیلی جنگی جرائم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan