Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غاصب صہیونی فوج کی جارحیت سے فلسطینی مزاحمت مزید تیز ہوگی:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شمالی مغربی کنارے میں نابلس شہر کے جنوب میں حوارہ چوکی کے قریب ہونے والے آپریشن کو ایک “نئی بہادرانہ کارروائی” قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قابض دشمن فوج کے جرائم مزید مزاحمتی کارروائیوں کا باعث بنیں گے۔

حماس نے جمعرات کو پریس بیان میں زور دیا کہ حوارہ آپریشن مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے جرائم کے جواب میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف قابض دشمن کے جرائم، بشمول مقدس مقامات پر چھاپوں، حملوں ، الحاق اور نقل مکانی کے منصوبے فلسطینیوں میں مزاحمت اور حریت کےجذبے میں مزید اضافہ کریں گے۔

حماس نے فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت پر زور دیا ہے کہ وہ ہماری فلسطینی سرزمین پر ہر جگہ قابض دشمن اور اس کے آباد کاروں کے خلاف علم بغاوت بلند کریں تاکہ اس کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو نوجوان 28سالہ عیسیٰ ریاض عیسیٰ جبالی نے مغربی کنارے میں ایک فوجی چوکی پر اپنی گاڑی فوجیوں پر چڑھا دی۔ اس کارروائی کے بعد قابض فوجیوں نے اسے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan