قلقیلیہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ میں منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نےگولیاں مار کر دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ قلقیلیہ کے سرکاری ہسپتال میں دو شہداء کی لاشیں لائی گئی ہیں۔ انہیں قابض فوج نے صوفین محلے کے قریب فائرنگ کر کے شہید کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء کی شناخت 32 سالہ محمد ذکی داؤد اشقر اور 31 سالہ شہید ضیا شریف حسن سلمی کے ناموں سے کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی تھی کہ “اس کے عملے نے قلقیلیہ کے قریب صوفیہ چوکی پر دو شہداء کے جسد خاکی وصول کیے ہیں۔
سات اکتوبر 2023ء سے اب تک مغربی کنارے میں قابض فوج اور آباد کاروں کے ہاتھوں 805 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔