طوباس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی قابض حکام نے شمالی مغربی کنارے میں طوباس کے جنوب میں واقع قصبے طمون کے شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثا کے حوالے کردیے۔ ان تینوں کو قابض فوج نے ڈرون کے ذریعے میزائل فائر کرکے شہید کردیا تھا اور اس کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی تھیں۔
فلسطینی ہلال احمر ایک مختصربیان میں کہا ہے کہ طوباس میں اس کے عملے نے شمالی وادی اردن میں تیاسر چوکی سے تین شہداء کی لاشیں وصول کیں۔ شہداء میں 8 اور 10 سال کےدو بچوں اور ایک 23 سالہ نوجوان کی لاش ہے۔
ہلال احمر نے بتایا کہ شہداء کو طوباس کے ترک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بدھ کی صبح قابض فوج نے آٹھ سالہ بچے رضا علی بشارات اور حمزہ عمار بشارات کے علاوہ نوجوان 23 سالہ آدم خیرالدین بشارات کو طوباس کے جنوب میں واقع قصبے طمون میں ڈرون سے نشانہ بنا کر شہید کردیا تھا۔
طوباس اور شمالی وادی اردن کے گورنر احمد الاسعد نےبچوں سمیت تین افراد کو نشانہ بنا کر قتل کرنے کو جنگی جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو بے گناہ قتل کیا گیا۔ یہ ایک سنگین جرم ہے۔مجرم صہیونی فوج نے اس کے بعد ان کی لاشیں بھی چھین لی تھیں۔ گورنر نےصہیونی فوج کے بیانات کو گمراہ کن قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ قابض فوج کا دعویٰ قطعی طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔ قابض فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایک مسلح سیل کو نشانہ بنایا مگر اس نے دو کم سن بچوں جو سگے بھائی بھی تھے کو درندگی سے نشانہ بنایا۔