Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید

نابلس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں حومش یہودی بستی کے داخلی دروازے پر قابض فوج کے ساتھ مسلح تصادم کے بعد ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

شہری امور کی جنرل اتھارٹی نے فلسطینی وزارت صحت کو مطلع کیا کہ 24 سالہ نوجوان سلیمان فواز ناصر مناصرہ جنین گورنری کے قریب قابض فوج کی فائرنگ
سے شہید ہوا جس کے بعد قابض فوج نے اس کی لاش قبضے میں لے لی۔

عبرانی ذرائع نے نابلس اور جینن شہروں کے درمیان حومش بستی کے قریب فائرنگ کے حملے کے ذمہ دار فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کرنے کی خبر شائع کی ہے۔

چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ کارلو رائفل سے مسلح ایک فلسطینی نے حومش چوکی کے قریب فوج پر گولی چلائی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے حومش چوکی کے قریب بازاریہ گاؤں کے داخلی راستے کو مٹی کے ٹیلوں سے بند کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan