Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن کےمختلف علاقوں پر صہیونی فورسز کے حملے، بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینی شہید

غرب اردن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) صہیونی فورسز نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 6 بے گناہ فلسطینیون کو شہید کردیا ہے۔

 خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے علاقے غرب اردن میں صہیونی فورسز کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر ظلم و تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ غیر قانونی طور پر آباد صہیونیوں کی حفاظت کے بہانے علاقے کے باسیوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے طولکرم کے علاقے میں ایک گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

دوسری جانب نابلس کے بلاطہ مہاجر کیمپ پر حملے میں صہیونی فوج نے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جن میں ایک 80 سالہ بزرگ خاتون بھی شامل ہے۔ جبکہ مختلف علاقوں پر چھاپوں کے دوران کئی فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

طوفان الاقصی آپریشن کے بعد مغربی کنارے میں 11,200 سے زائد بے گناہ افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں اور 700 سے زائد فلسطینی صہیونی فوج اور آبادکاروں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan