Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن میں پرامن مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، متعدد شہری زخمی

غرب اردن(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسرائیلی قابض فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس میں قریوت کے مقام پرفلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں  کم سے کم ایک درکن فلسطینی شدید زخمی اور متعدد شہری انسوگیس کی شیلنگ کےباعث دم گھٹنے سے بےہوش ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قریوت قصبے میں ریلی پر فائرنگکے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخم ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔ دوسری طرف سے مظاہرین کومنتشر کرنے کےلیے براہ راست گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے غرب اردن میں فلسطینی شہریوں پر دھاتی گولیوں کا بھی استعمال کیا  اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی دم گھٹنےسے بے ہوش ہوگئے۔

ادھرغرب اردن کے مختلف شہروں میں یہودی آباد کاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔ فلسطینی شہریوں نے غرب اردن میں یہودی آباد کاری ، توسیع پسندی اور فلسطینی مکانات کی مسماری کے خلاف احتجاج کیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر بیتا میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی۔ یہاں پر فلسطینیوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور نسلی دیوار کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

جھڑپوں کے دوران نابلس میں حوارہ چوکی پر اسرائیلی فوج نے دونوں طرف کی ٹریفک بند کردی۔ نابلس میں بیت دجن میں ہونے والے مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔

ادھر قلقیلیہ میں نماز جمعہ کے بعد فلسطینی شہریوں نے مسجد عمر بن خطاب سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

اُدھر غزہ کی پٹی میں ہونےوالے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک صحافی سمیت 12 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan