Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

گوتریس کا غزہ میں جنگ بندی،امدادی کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے زور دیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی قابض فوج  کی جارحیت نے غیرمسبوق  تباہی مچائی ہے۔انہوں نے غزہ میں اہداف کی نشاندہی کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی اطلاعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گوتریس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ “غزہ کی جنگ شہریوں، صحت کے کارکنوں اور اقوام متحدہ کے ملازمین کے لیے تباہ کن ہے”۔ اسرائیلی فوجی مہم غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل ہلاکتوں اور تباہی کا سبب بن رہی ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “196 امدادی کارکن مارے گئے اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیوں؟”

انہوں نے نشاندہی کی کہ “اسرائیلی فوجی مہم نے 6 ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں غیر معمولی تباہی مچائی ہے۔”

گوتریس نے مزید کہا کہ “اسرائیلی فوجی طریقہ کار میں ناکامیوں کی مرمت کے لیے آزاد تحقیقات اور ٹھوس، قابل پیمائش تبدیلیوں کی ضرورت ہے”۔ انہوں نے قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں “گلوبل سینٹرل کچن” تنظیم سے وابستہ امدادی ٹیم کو تین میزائلوں سے نشانہ بنانے کے بعد سات غیر ملکی کارکنوں کو ہلاک کرنےکی شدید مذمت کی۔

انہوں نے “غزہ میں اہداف کی شناخت کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی اطلاعات” پر تشویش کا اظہار کیا۔

+972 ویب سائٹ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے غزہ کے ہزاروں باشندوں کو بمباری اور قتل کی کارروائیوں میں مشتبہ افراد کے طور پر شناخت کیا۔

ویب سائٹ نے وضاحت کی کہ جنگ کے ابتدائی مراحل کے دوران، قابض فوج نے افسران کو اپنی تیار کردہ ہلاکتوں کی فہرستوں کو اپنانے کی مکمل منظوری دی۔

مسلسل 181 ویں دن قابض غزہ کی پٹی کے لوگوں کے خلاف نسل کشی کی جنگ کے ایک حصے کے طور پر قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے، آباد گھروں، طبی عملے اور صحافتی ٹیموں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر جاری جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 33,000 سے زیادہ ہو گئی ہے اور 75,000 سے زیادہ زخمی ہیں۔ ہزاروں شہری لاپتا اور سڑکوں پر یا ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan