Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

گرفتار فلسطینی خاتون کواسرائیلی عدالت سے انتظامی قید کی سزا

قابض صہیونی فوجی عدالت نے قلقیلیہ شہر سے گرفتار کی گئی فلسطینی خاتون سماح بلال حجاوی کو اس کی گرفتاری کے چند دن بعد انتظامی حراست میں منتقل کر دیا۔ چند روز قبل اسرائیلی انٹیلی جنس نے حجاوی کو طلب کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

خاندانی اور انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق قابض عدالت نے نوجوان خاتون سماح بلال حجاوی کو انتظامی حراست میں منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ اسے چند روز قبل 17 مئی 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع نے اشارہ کیا کہ حجاوی کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب 11 مئی کو فلسطینی اتھارٹی  کی وفادار سکیورٹی سروس نےانہیں طلب کیا اور ان سے پوچھ گھچ کی تھی۔

حجاوی نے قابض اسرائیلی حکام سے اپنی گرفتاری سے قبل آڈیو ریکارڈنگ میں واضح کیا تھا کہ عباس ملیشیا نے ان سے سوشل میڈیا پر پوسٹس کے بارے میں پوچھ گچھ کی تھی۔

حجاوی نے کہا کہ تفتیش کار نے ان سے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما کے ساتھ رابطے کے بارے میں ان پر الزام عاید کیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جس پرانہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں ان کا حماس کے کسی لیڈر کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan