Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی تہویدی سازش، القدس پر ثقافتی قبضے کی نئی سازش ہے:القدس گورنری

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) القدس گورنری نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت منظم انداز میں القدس شہر کو یہودیانے، فلسطینی تشخص کو مٹانے اور صہیونی آبادکاری کے منصوبوں کو ثقافتی انداز میں آگے بڑھانے کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہے۔ اس بار اس کے لیے وہ نام نہاد ’قابض فوڈ فیسٹیول‘ کو ہتھیار بنا رہی ہے، جو درحقیقت ایک ثقافتی یلغار اور تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی صہیونی کوشش ہے۔

القدس گورنری کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ ایک تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیل نے رواں ماہ کی چوبیس تاریخ تک جاری رہنے والے اس متنازع تہوار کو محض کھانوں کی نمائش تک محدود نہیں رکھا بلکہ اس کے ذریعے القدس کے چہرے پر جھوٹا اور مصنوعی صہیونی رنگ چڑھانے کی شعوری کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ تہوار القدس کے قدیم تاریخی شہر کے جنوب مشرقی حصے میں واقع “قصر المفوض السامی” کے علاقے میں منعقد کیا گیا ہے، جہاں گزشتہ سات سال سے مسلسل یہ صہیونی تہویدی تقریب منظم کی جاتی رہی ہے۔ اس سال بھی اس تقریب میں تیس سے زائد صہیونی ریستورانوں کو شامل کیا گیا ہے، جہاں صہیونی غذاؤں کو فلسطینی ثقافت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ اس دوران شہر کی فضا میں جھوٹی روشنیوں، صوتی مناظر اور جعلی داستانوں کے ذریعے ایک مصنوعی صہیونی فضا قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

القدس گورنری نے واضح کیا کہ یہ صرف ایک تہوار نہیں بلکہ ایک مسلسل چلنے والی ثقافتی دراندازی ہے، جس کا مقصد القدس کو یہودی رنگ دینا، جعلی صہیونی تاریخ کو فروغ دینا اور فلسطینی شناخت کو مٹانا ہے۔ قابض ریاست ان تقریبات کے ذریعے اپنی جھوٹی روایات، چرا کر لائی گئی ثقافتی علامتیں اور فرضی داستانیں گھڑ کر شہر کی اصل شناخت کو دفن کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔

بیان میں اس حقیقت پر بھی زور دیا گیا کہ ان تہویدی سرگرمیوں کو ثقافت، فن یا سیاحت کا نام دے کر ان پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے، حالانکہ حقیقت میں یہ صہیونی قبضے کو مستحکم کرنے اور نئی آبادکاری کی راہیں ہموار کرنے کی سازش ہے۔

القدس گورنری نے فلسطینی عوام اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سازشوں کا ادراک کریں، القدس کی فلسطینی، اسلامی اور مسیحی شناخت کے تحفظ کے لیے سرگرم کردار ادا کریں اور اس جھوٹی ثقافتی یلغار کے خلاف آواز بلند کریں۔

آخر میں القدس گورنری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قابض اسرائیل کی یہ سازشیں نہ فلسطینی تاریخ کو مٹا سکتی ہیں، نہ ہماری اجتماعی یادداشت کو ختم کر سکتی ہیں، اور نہ ہی ہمارے عظیم تمدنی ورثے کو ماند کر سکتی ہیں۔ القدس کل بھی فلسطینی تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ فلسطینی ہی رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan