Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسافر یطا میں صہیونی آبادکاروں کا حملہ، ایک فلسطینی شہید، دوسرا زخمی

الخلیل – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے علاقے مسافر یطا کی بستی اُم الخیر پر پیر کی شام صہیونی آبادکاروں نے ایک سفاکانہ حملہ کر کے ایک اور فلسطینی نوجوان کی جان لے لی، اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق، قابض اسرائیل کی سرپرستی میں سرگرم صہیونی آبادکاروں نے اس وقت حملہ کیا جب فلسطینی باشندے اپنی زمینوں اور گھروں میں موجود تھے۔ اسی دوران فائرنگ کی گئی، جس سے نوجوان عودہ الہذالین شہید ہو گیا، جب کہ ایک اور شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔

صہیونی قابض فوج نے زخمی فلسطینی کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جب کہ ایک اور شہری کو ایک آبادکار نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اُسے ہلالِ احمر کی ایمبولینس کے ذریعے یطا کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

فلسطینی سرزمین پر قابض اسرائیلی طاقتوں کی پشت پناہی میں صہیونی آبادکار دن بہ دن وحشیانہ کارروائیاں تیز کر رہے ہیں۔ اس ظلم و تشدد کا واحد مقصد فلسطینیوں کی زمینیں چھین کر وہاں غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنا، اور مقامی آبادی کو ان کی تاریخ، جڑوں اور شناخت سے بے دخل کرنا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی کارکن اسامہ مخامرہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی آبادکاروں کی یہ غنڈہ گردی، اور ان پر قابض اسرائیلی فوج کی پشت پناہی، کھلی درندگی اور نسل پرستی کی عکاسی کرتی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد جنوبی الخلیل کی بستیوں اور دیہاتوں کو خالی کرانا، اور وہاں یہودی بستیوں کی توسیع کرنا ہے۔

فلسطینی قوم پر ڈھائے جانے والے یہ مظالم عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ وہ قوم جو اپنی زمین پر، اپنے گھروں میں رہ رہی ہے، اُنہیں زندہ رہنے کے حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan