Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ: غزہ میں پولیو کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

نیو یارک – فلسطین فائونڈیشن پاکستان: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (اوچا) نے کہا ہے کہ “غزہ کی پٹی میں پولیو کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے”۔

جمعہ کے روز غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی میں پولیو کے پہلے تصدیق شدہ کیس کا انکشاف کیا۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ اس نے “غزہ کی پٹی کے دیر البلح شہر میں 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کے انفیکشن کا پہلا تصدیق شدہ کیس ریکارڈ کیا ہے”۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ بچے کو “بیماری کے خلاف ویکسین کی کوئی خوراک نہیں ملی، کیونکہ ڈاکٹروں کو پولیو سے مطابقت رکھنے والی علامات کی موجودگی کا شبہ تھا۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں ضروری ٹیسٹ کروانے کے بعد پولیو وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی، مگر اس کی ویکسین نہیں مل سکی۔”

وزارت صحت نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ وہ “اگلے چند دنوں کے دوران 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو ٹارگٹ کرتے ہوئے ایک ویکسینیشن مہم شروع کرے گی، جہاں اقوام متحدہ کے بچوں کے تعاون سے ٹائپ 2 پولیو ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔”

خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں، اور 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 80 فیصد سے زیادہ تباہ ہو چکا ہے، اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث روزانہ بچوں اور دیگر شہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب، غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan