Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ قابلِ نفرت فعل ہے: برطانوی وزیر خارجہ

لندن –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ میں امداد کے انتظار میں کھڑے نہتے فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے کو نہایت گھٹیا اور قابلِ نفرت اقدام قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے جرائم انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والے ہیں۔

یہ بات انہوں نے برطانوی اخبار “دی گارڈین” کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں کہی، جس میں وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کے پہلے سال کی کارکردگی اور بین الاقوامی امور پر ان کے مؤقف پر روشنی ڈالی گئی۔

اخبار کے مطابق وزیر خارجہ لیمی نے غزہ کی صورتحال پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ امداد کے منتظر شہریوں پر گولیاں برسانا انتہائی قبیح عمل ہے۔ انہوں نے قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ ایسے وحشیانہ حملوں میں ملوث عناصر کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ غزہ میں صورتحال زمین پر بسنے والے فلسطینیوں کے لیے مکمل طور پر مایوس کن ہو چکی ہے ،جو اسرائیلی قیدی وہاں موجود ہیں، ان کے لیے بھی۔ دنیا اس وقت غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی مصائب کے خاتمے کی متمنی ہے۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ جلد از جلد غزہ کا دورہ کریں گے تاکہ خود صورتِ حال کا جائزہ لے سکیں، تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

دوسری جانب ہفتے کے روز فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی دانستہ بھوک مسلط کرنے کی پالیسی کے نتیجے میں اب تک 169 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میں 93 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ صرف گذشتہ 24 گھنٹوں میں 7 افراد فاقہ کشی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امریکہ کی پشت پناہی سے امداد کی تقسیم کے جس نئے نظام کا آغاز 27 مئی کو کیا گیا تھا، اس کے دوران قابض اسرائیل کی فائرنگ سے 1300 فلسطینی شہید اور 8 ہزار سے زائد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ حملے امدادی مراکز اور قافلوں کے ارد گرد ہوتے رہے، جہاں لوگ صرف ایک لقمے کی امید لے کر جمع ہوتے ہیں۔

غزہ میں بھوک اور قحط کی شدت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ عالمی ادارے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں کہ وہ خوراک، ادویات اور بچوں کے لیے غذائی سپلیمنٹس پہنچا سکیں۔ قابض اسرائیل کی مسلط کردہ رکاوٹیں ہزاروں جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan