رام اللہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان
گذشتہ ہفتے کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ رواں ماہ اگست کی دو سے آٹھ تاریخ کے درمیان 183 مخصوص مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن کے نتیجے میں دس فوجی اور آبادکار ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں 26 فلسطینی شہید ہوئے۔
مذکورہ مدت کے دوران، مرکز اطلاعات فلسطین “معطی” نے رپورٹ کیا کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابض افواج اور آباد کاروں کی چوکیوں اور بستیوں پر 36 فائرنگ آپریشنز کیے گئے۔
مزاحمت کاروں نے گذشتہ ہفتے ایک ڈرون کو مار گرایا اور مزاحمتی کارکنوں نے مغربی کنارے کے شہروں میں دراندازی کرنے والی قابض افواج کی چار گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
مشتعل نوجوانوں نے دو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیا اور نو مولوٹوف کاک ٹیل قابض فوج کے ٹاورز، چوکیوں اور بستیوں کی طرف پھینکے۔