Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی تجویزبارے بلنکن کا بیان ایک نیا دھوکہ ہے:مزاحمتی کمیٹیز

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  فلسطین میں مزاحمتی کمیٹیز کا کہنا ہے کہ نئی امریکی تجویز کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیانات گذشتہ 2 جولائی کو طے پانے والے معاہدے کو روکنے کے لیے ایک نئی امریکی چال ہیں۔

مزاحمتی کمیٹیز نے پیر کے روز مرکز اطلاعات فلسطین کو جاری ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ اس تجویز کو مکمل طور پر اسرائیلی وجود کے حق میں تبدیل کرنا اور پھر اسے تسلیم کرنے کا اعلان کرنا ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔ یہ تجویز امریکی اور صہیونی پالیسیوں کا تسلسل ہے، اور اس کا مقصد صہیونی ریاست پر دباؤ بڑھانے کے بجائے مزاحمتی قوتوں کو دباؤ میں لانے کی ایک نئی چال ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلنکن کا دورہ اسرائیلی دشمن کی طرف داری ہے۔ امریکہ فلسطینیوں کے قتل میں اسرائیلی ریاست کی پشت پر کھڑا ہے، اور امریکی آشیرباد سے غزہ میں قتل و غارت گری جاری ہے، اور جنگ بندی کی تمام کوششیں رائیگاں گئی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan