مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عبرانی اخبارنے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے بیت حانون میں مزاحمت کاروں کی جانب سے ٹینک شکن گولے کی فائرنگ کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں میجر کے عہدے کے افسرتھے جو قابض فوج میں ایلیٹ فوج کا “ناحال” بریگیڈ میں کمپنی کمانڈر کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس کے علاوہ اس کا نائب کیپٹن کے عہدے کا ایک افسر تھا۔
دریں اثنا عبرانی چینل 12 نے کہا کہ دونوں افسران کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا جہاں قابض فوج کا ٹینک شکن گولے سے نشانہ بنایا گیا۔ اس نے مزید کہا کہ”یہ دونوں ایک عمارت پر فائر کیے گئے اینٹی ٹینک گولے سے مارے گئے جس میں وہ موجود تھ۔ے ٹینک شکن فائر کے علاوہ اس فورس کو چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔