Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی فوجی کی موت نے قید ہونے سے بچا لیا، اگلا ممکنہ انجام قیدی بننا ہو گا:القسام بریگیڈز

غزہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک تازہ بیان میں قابض اسرائیلی فوج کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فوجی “ابراھام ازبولائی” بدقسمت تھا جو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، ورنہ وہ ایک اور قیدی کے طور پر ہمارے قبضے میں ہوتا۔ القسام بریگیڈز نے اشارہ دیا ہے کہ آئندہ کسی بھی معرکے میں صہیونی فوجیوں کو زندہ قید کرنے کی حکمت عملی برقرار رہے گی۔

یہ بیان جمعے کے روز القسام بریگیڈز کے ٹیلیگرام چینل پر جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ “ابراھام ازبولائی کی قسمت خراب تھی، جلد ہی اگلے صہیونی فوجی کا مقدر بہتر ہو گا، کیونکہ وہ ہمارے ہاں ایک نئے قیدی کے طور پر شامل ہو گا۔”

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب قابض اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ ان کا ایک فوجی، ابراھام ازبولائی، جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرقی محاذ پر ہونے والی جھڑپ میں ہلاک ہو چکا ہے۔ القسام بریگیڈز نے وضاحت کی کہ اصل منصوبہ اسے قید کرنے کا تھا، مگر لڑائی کے دوران وہ مارا گیا، اور یوں قیدی بننے سے “بچ نکلا”۔

گذشتہ روز القسام بریگیڈز نے خان یونس میں قابض فوج کے فوجی اجتماع اور عسکری گاڑیوں پر ایک جرات مندانہ حملے کی ویڈیو بھی جاری کی۔ اس کارروائی کے دوران ایک صہیونی فوجی کو مارا گیا، اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا، اور ایک فوجی کو قید کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

یہ مناظر اُن مزاحمتی کارروائیوں کی مہم کا حصہ ہیں جسے القسام بریگیڈز نے “حجارۃ داوود” کا نام دیا ہے۔ ویڈیو میں صہیونی فوج کی دو بکتر بند گاڑیوں اور دو دیگر عسکری مشینوں کو نشانہ بنانے کے مناظر شامل ہیں، جب کہ خان یونس کے مشرقی علاقے عبسان کبیر میں ایک فوجی کو پکڑنے کی کوشش بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے بھی بدھ کے روز اعتراف کیا تھا کہ القسام بریگیڈز کے مجاہدین نے خان یونس میں ایک فوجی گاڑی کے ڈرائیور کو قید کرنے کی کوشش کی، مگر حملے کے دوران وہ مارا گیا۔

قابض اسرائیل کی جانب سے جاری قتل و غارت گری اور درندگی کے مقابلے میں فلسطینی مزاحمت ہر محاذ پر ثابت قدمی اور حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو ہزیمت سے دوچار کر رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan