جمعہ کی شام غاصب صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں سے دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ادھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین بچوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فورسز نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور دو نوجوانوں پر حملہ کیا جن کی شناخت معلوم نہیں تھی۔ انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقال کردیا۔
مئی کے مہینے کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں 143 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 33 بچے اور 7 خواتین شامل تھیں۔
اس کے علاوہ اسرائیلی قابض فوج نے جمعہ کی شام جنین کے جنوب مغرب میں واقع قصبے یعبد سے تین بچوں کو گرفتار کیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے اوس معین، عمار محمد اور کریم باسم کو گرفتار کیا، یہ سب ابوبکر خاندان سے تعلق رکھتےہیں۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ قصبے کے جنوب میں تھے۔