Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غاصب اسرائیل کی لبنان پر حملہ؛ 100 شہید اور 400 سے زائد زخمی

 لبنان(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غاصب صیہونی حکومت نے لبنان پر شدید اور وحشیانہ حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کے علاقوں پر شدید بمباری کی جارہی ہے اور اسی دوران لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے وسیع حملوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین پر وسیع میزائل حملے کیے ہیں۔ لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں، شمالی مقبوضہ فلسطین کو بڑے پیمانے پر راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیاہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں طبریہ سے صفد تک 20 علاقوں میں الارم سائرن بج گئے اور متعدد راکٹ الجلیل کے علاقے پر گرے۔

لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں کم از کم 100افراد شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔

قابض حکومت کے آرمی ریڈیو نے بھی اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں  «الشجره المهجره» گاؤں کے قریب حزب اللہ کے راکٹ گرنے کے نتیجے میں کم از کم 5 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔

مقبوضہ شہر صفد کا آسمان حزب اللہ کے میزائلوں اور صیہونی حکومت کے آہنی گنبد میزائلوں کے درمیان تصادم کا میدان بن گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan