مغربی کنارے (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی اور گرفتاری کی مہم شروع کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا گیا. اس دوران قابض فوج نے طولکرم میں ایک مکان پر بمباری جب کہ کئی محاذوں پر جھڑپیں ہوئیں۔
قلقیلیہ میں قابض فوج نے بدھ کی صبح شہر کے مشرق میں واقع قصبے عزون سے چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے عزون قصبے پر دھاوا بول کر ناصر سلامہ اور ان کے بیٹے عمرو، اشرف سلیم اور ان کے بیٹے محمد، سعید ماجد اور ابراہیم بدوان کو گھروں پر چھاپے اور تلاشی کے بعد گرفتار کر لیا۔
فجر کے وقت قابض فورسز نے قلقیلیہ شہر پر اس کے مشرقی دروازے سے دھاوا بولا۔ انہوں نے الاسکان، المساکوا اور الود میں بھاری نفری تعینات کی۔ اس دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی تاہم کسی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
طولکرم میں مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے شہر کے مشرق میں نور شمس کیمپ میں ایک مکان کو دھماکے سے اڑا دیا۔
بیت لحم میں قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز مغربی گاؤں حسان پر دھاوا بولا، چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے حوسان پر دھاوا بولا، کئی محلوں میں پوزیشنیں سنبھالیں، چھاپے مارے اور متعدد گھروں کی تلاشی لی۔
رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح سویرے شہر کے شمال میں واقع برزیت اور بیت لقیہ کے ساتھ ساتھ رام اللہ کے مغرب میں واقع بدرس اور رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع بیت لیلو دیہات پر دھاوا بول دیا تاہم کسی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
وادی اردن میں اسرائیلی قابض فوج نے بدھ کے روز شمالی وادی اردن میں حمارہ فوجی چوکی پر اپنے فوجی اقدامات مزید سخت کر دیے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے وادی اردن جانے والوں کے لیے چوکی پر اپنے فوجی اقدامات مزید سخت کردیے جس کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا۔