Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن میں یہودیوں کی آباد کاری کے لیے 3500 نئے مکانات کی منظوری

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) آج بدھ اور کل جمعرات کواسرائیلی سول انتظامیہ کی سپریم پلاننگ کمیٹی نے مغربی کنارے کی زمینوں پر قائم بستیوں میں 5,300 نئے سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کی منظوری دی۔

اسرائیلی چینل 7 نے رپورٹ کیا کہ جن بستیوں میں تعمیر کی منظوری دی جائے گی ان میں سے نابلس میں “ایلون مورہ” میں 186 سیٹلمنٹ یونٹس، الخلیل میں “کریات اربع” میں 240 سیٹلمنٹ یونٹس،  رام اللہ کی  “نیریا” یہودی کالونی میں 435 سیٹلمنٹ یونٹس شامل ہیں۔

چینل نے رپورٹ کیا کہ نئے منظور شدہ سیٹلمنٹ یونٹس کی کل تعداد گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 24 ہزار سے زائد یونٹس تک پہنچ گئی۔

چینل کی رپورٹ کے مطابق سال 2020ء اور 2022ء کے درمیان اسرائیل نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے لیے 20,000 سے کم سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے لیے منظوری دی تھی۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں قابض حکومت نے مغربی کنارے میں 5 بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کیا۔ ان میں  نابلس کے جنوب میں “اویتار”، رام اللہ کے مغرب میں “سادے افراہیم‘‘، رام اللہ کے مشرق میں ” گیوات عساف‘‘ یروشلم اور الخلیل کے درمیان “اڈوریم”۔ نامی کالونیاں شامل ہیں۔

اسرائیلی بستیوں میں ہزاروں ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر اور ایریا بی میں فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرنے کے لیے احکامات بھی جاری کیے گئے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan