Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن: طوباس میں فلسطینیوں کا تازہ قتل عام، پانچ فلسطینی شہید

طوباس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) آج بدھ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں جامع مسجد توحید کے قریب فلسطینی شہریوں کے ایک گروپ پر قابض اسرائیلی فوج کے بزدلانہ فضائی حملے میں پانچ شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ہلال احمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے عملہ نے بمباری کی جگہ سے پانچ شہداء کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کیں۔

شہید ہونے والوں میں 19 سالہ محمد سعید حسین صوافطہ،23 سالہ مجد برہان جمیل صوافطہ، 24 سالہ قیس صائب راتب صوافطہ،22 سالہ یاسین احمد علی صوافطہ  اور 18 سالہ طالب علم محمود جمیل بشارات شامل ہیں۔

یہ بمباری قابض فوج کی جانب سے طوباس شہر کے خلاف آج صبح سویرے شروع کی گئی ایک خوفناک جارحیت کے دوران کی گئی جس میں شہر میں کرفیو نافذ کرنے کے بعد قابض فوج نے گھرگھر تلاشی کی کاروائی شروع کی۔

قابض فوج کی گاڑیوں  اور بلڈوزروں کی بڑی تعداد شہرمیں داخل ہوئی اور اس نے توڑپھوڑ شروع کی۔

اس جارحیت کے ساتھ گورنری کے آسمان پر کم اونچائی پر جاسوس طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی لگا تار پروازیں جاری رہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan