Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل :جبری طور پر لاپتا فلسطینیوں کے بارے معلومات کی فراہمی کا مطالبہ

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی لاپتہ افراد اور جبراً غائب کیے گئے شہریوں کے مرکز نے قابض اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی فریزرز اور “نمبروں والی قبروں” میں قید تمام فلسطینی شہداء کی لاشوں کو فوراً رہا کرے اور غزہ کی پٹی پر جاری جارحیت کے آغاز سے اب تک جبراً غائب کیے گئے تمام فلسطینیوں کی تقدیر واضح کرے۔

مرکز نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیل کو اس بات کا پابند بنائے کہ فلسطینی ماہر ٹیموں کو غزہ میں ملبے کے نیچے سے لاشیں نکالنے کے لیے ضروری آلات اور تکنیکی سازوسامان لے جانے کی اجازت دے تاکہ گمشدہ افراد کی تلاش اور شناخت کے عمل میں سہولت فراہم ہو سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام فلسطینی شہداء اور قابض اسرائیل کے ہلاک فوجیوں کی لاشوں کی حوالگی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ اس انسانی مسئلے کو کسی سیاسی یا فوجی مفاد کے تابع نہ رکھا جائے۔

مرکز نے کہا کہ اس نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے 45 فلسطینی شہداء کی لاشوں کی حوالگی کے عمل کو قریب سے مانیٹر کیا ہے، جنہیں بین الاقوامی کمیٹی برائے سرخ صلیب کے ذریعے منگل کے روز خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ اس عمل سے قبل غزہ میں رکھے گئے بعض اسرائیلی ہلاک شدگان کی لاشیں بھی قابض فوج کے حوالے کی گئیں۔

مرکز نے بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کی انسانی بنیادوں پر کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ وہ اس حساس معاملے پر مزید کام جاری رکھے، شہداء کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کرائے اور لاشوں کو ان کے اہل خانہ تک عزت و احترام کے ساتھ جلد از جلد پہنچانے کو یقینی بنائے۔

مرکز نے بتایا کہ دستیاب معلومات کے مطابق بعض فلسطینی شہداء کی لاشیں مکمل حالت میں دی گئیں جبکہ کچھ صرف باقیات کی صورت میں تھیں، جس سے ان کے قتل اور قید کے حالات پر سنگین شکوک جنم لیتے ہیں۔

مرکز نے کہا کہ قابض اسرائیل کی طرف سے کسی بھی سرکاری فہرست یا ناموں کی عدم فراہمی تشویش ناک ہے اور یہ شبہات مزید بڑھا دیتی ہے کہ دشمن ریاست جبراً گمشدگی اور شہداء کے اندراج میں دانستہ تحریف کر رہی ہے۔

مرکز نے زور دیا کہ تمام لوٹائی جانے والی لاشوں کے بارے میں مکمل اور شفاف معلومات فراہم کی جائیں، جیسے ہی معلومات دستیاب ہوں انہیں عوامی طور پر شائع کیا جائے، شہداء کے نام اور ان کی شہادت کے حالات سے متعلق تفصیلات اہل خانہ کو فوراً پہنچائی جائیں تاکہ ان کے حقِ آگاہی اور انسانی وقار کا تحفظ ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan