Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا شام میں نیا حملہ، درعا سے 4 شہری اغوا

دمشق (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج نے شام کے جنوبی صوبہ درعا میں گھس کر 4 شامی شہریوں کو اغوا کر لیا۔ یہ تازہ کارروائی شام کی خودمختاری پر ایک نیا اسرائیلی حملہ ہے۔ سرکاری شامی نشریاتی ادارے الاخباریہ نے اطلاع دی کہ قابض اسرائیلی فوج نے درعا کے مغربی دیہی علاقے کی جملہ نامی بستی پر علی الصبح حملہ کیا اور چار نوجوانوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

شامی حکومت کی جانب سے اس صہیونی دراندازی پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دمشق اور تل ابیب کے درمیان مبینہ طور پر جنگ بندی کے امکانات پر بات چیت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیل سنہ2024ء کے جنوری میں بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے مسلسل شام کی فضائی و زمینی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسرائیلی افواج شام کے مختلف علاقوں پر بمباری کر چکی ہیں اور وہاں اپنی جارحانہ سرگرمیوں میں وسعت پیدا کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے نہ صرف شام کی فضائی حدود میں درجنوں حملے کیے بلکہ گولان کی متنازعہ پٹی میں واقع غیر فوجی علاقے میں بھی داخل ہو کر متعدد مرتبہ جارحانہ کارروائیاں کیں۔

دمشق نے بارہا اسرائیلی حملوں اور دراندازیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ شام کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ حملے ملک میں امن و استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش ہیں اور یہ 1974ء کی جنگ بندی معاہدے اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

قابض اسرائیل نے سنہ1967ء میں شام کے بیشتر گولان پہاڑی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا اور اب حالیہ برسوں میں اس نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شام کی مزید سرحدی پٹی پر تسلط قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ صہیونی ریاست نے عملاً شام کے ساتھ طے شدہ “فائر بندی معاہدے” کو منسوخ قرار دے کر گریٹر اسرائیل کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کی راہ ہموار کر لی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan