Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام بریگیڈز کے جوابی حملے، صہیونی گاڑیاں تباہ، متعدد قابض فوجی شدید زخمی

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے دشمن کی عسکری گاڑیوں اور اہلکاروں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور صہیونی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے متعدد فوجی بیانات میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں مجاہدین نے المنطار سڑک پر الاصلاح چوک کے قریب ایک بکتر بند گاڑی اور دو D9 بلڈوزر پر دو “ٹینڈوم” اور ایک “یاسین 105” گولے سے حملہ کیا۔ یہ کارروائی 7 جولائی 2025ء کو اُس وقت انجام دی گئی جب صہیونی فوج اس علاقے میں دراندازی کی کوشش کر رہی تھی۔

ایک اور حملے میں، خان یونس کے شمالی علاقے السطر الغربی میں القسام مجاہدین نے صہیونی فوج کے کمانڈ سینٹر اور ان کی گاڑیوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ یہ حملہ “صالة المهند” کے قریب کیا گیا، جس میں دشمن کو واضح جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

اسی طرح، جنوبی خان یونس کے علاقے قیزان النجار میں القسام بریگیڈز نے سرایا القدس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے صہیونی فوج کے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز کو بھی مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام اعتراف کیا کہ جنوبی غزہ میں جاری جھڑپوں کے دوران اس کا ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صہیونی فوج غزہ کے اندر مزید پیش قدمی کی کوشش کر رہی تھی، لیکن فلسطینی مزاحمت نے اسے کامیابی سے پسپا کر دیا۔

غزہ میں قابض اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی نسل کشی کے باوجود، فلسطینی مزاحمتی قوتیں، بالخصوص القسام بریگیڈز، غیر معمولی جرأت، تنظیم اور دلیری کے ساتھ میدان میں ڈٹی ہوئی ہیں۔ ان کے حملوں نے نہ صرف دشمن کی پیش قدمی کو روکا بلکہ صہیونی افواج اور ان کے عسکری ساز و سامان کو بھی بھاری نقصان پہنچایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan