Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ادویات کی بندش سے روزانہ اموات میں اضافہ: یورو میڈ


غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان انسانی حقوق گروپ ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ من مانی محاصرے کے نتیجے میں علاقے میں ادویات کی قلت اور علاج کی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث روزانہ کئی اموات ریکارڈ کی جاتی ہیں۔ ہسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں اور مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنا ممکن نہیں ہو رہا، جس کے باعث ان کی جانیں بچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو پا رہی ہیں۔

’یورو-میڈ‘ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بدترین جنگ مسلط کرکے ہسپتالوں، صحت کے مراکز اور طبی آلات کو تباہ کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، غزہ کی بیرونی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والی راہ داریوں کو بند کرکے باہر سے ادویات کی فراہمی بھی روک دی ہے۔ غزہ کے سنگین نوعیت کے مریضوں اور زخمیوں کو بیرون ملک علاج کے لیے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسرائیلی ریاست کے ان نسل پرستانہ اور مکروہ ہتھکنڈوں کے باعث بڑی تعداد میں زخمی اور مریض دم توڑ رہے ہیں۔

یورو-میڈ نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ بیمار اور زخمی شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے طبی سامان لانے، علاج کے لیے سفر کرنے کے حق کی ضمانت دی جا سکے۔ صحت کے نظام کو فوری طور پر از سر نو تعمیر کرنے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے دوران صحت کے شعبے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات ناگزیر ہیں۔

یورو-میڈ نے ایک بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ انہیں فلسطینیوں کی طرف سے روزانہ درجنوں شکایات موصول ہوتی ہیں جنہیں مناسب علاج، ادویات اور طبی آلات کی کمی کی وجہ سے غزہ کی پٹی سے باہر جان بچانے والے علاج کے حصول کے لیے سفر کی بات کی جاتی ہے، مگر عملاً کسی مریض یا زخمی کا باہر سفر ممکن نہیں۔

یورو-میڈیٹیرینین آبزرویٹری نے اشارہ کیا کہ اسرائیل نے مصر کے ساتھ رفح لینڈ کراسنگ کو بند کرکے غزہ کے باشندوں کو محصور کرکے قتل کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے۔ کراسنگ پر اسرائیلی فوج کے قبضے کے بعد وہاں سے شہریوں کی آمد و رفت نہیں ہو رہی، جس کے باعث ہزاروں فلسطینی علاج سے محروم ہیں اور سیکڑوں شہید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 12,000 سے زیادہ زخمی اور 14,000 مریض ہیں جنہیں فوری طور پر جان بچانے کے لیے بیرون ملک سفر کی ضرورت ہے۔

یورو-میڈ نے کہا کہ مریضوں اور بوڑھوں کی روزانہ درجنوں اموات ریکارڈ کی جاتی ہیں، جن میں سے زیادہ تر ادویات یا علاج کی عدم دستیابی کے باعث ہوتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan