Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی فوج نےاپنے قیدیوں کو خود ہلاک کیا،القسام نے ویڈیو جاری کردی

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی پر قابض فوج کی بمباری میں ہلاک ہونے والے “اسرائیلی” قیدیوں کی ایک ویڈیو شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوجیوں نے خود اپنے قیدیوں کو بمباری کے ذریعے ہلاک کیا۔

دوسری جانب، القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی جانب سے متعدد کارروائیوں اور گھات لگانے کے حملوں کے مناظر بھی دکھائے ہیں۔

القسام نے ٹیلی گرام کے ذریعے پے در پے بیانات میں کہا کہ “ہمارے مجاہدین خان یونس میں حمد شہر کے شمال میں تعینات دشمن کی فوجوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “مجاہدین نے رفح شہر کے مغرب میں واقع تل السلطان محلے میں القدس اوپن یونیورسٹی کے قریب ایک اسرائیلی ٹینک کو الیاسین 105 گولے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔”

القسام نے مزید کہا کہ “ہمارے مجاہدین نے القادسیہ سکول کے قریب ایک گھر کے اندر چھپے صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا، اور ایک اور گھر کے اندر چھپے دشمن فوجیوں کے گروپ کو ٹی بی جی شیل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔”

خیال رہے کہ کل منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے غزہ میں ایک آپریشن کے دوران چھ اسرائیلیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ ان قیدیوں کو ایک سرنگ کے اندر ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan