Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خان یونس میں قابض اسرائیلی فوج کے کمانڈ سینٹر پر مجاھدین کا حملہ ،کارروائی کی ویڈیو جاری

غزہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی مزاحمت کی توانا آواز اسلامی جہاد کے عسکری ونگ ’سرايا القدس‘ ایک دلیرانہ اور منظم حملے کی ویڈیو مناظر جاری کیے ہیں، جس میں خان یونس کے شمال میں قابض اسرائیل کے ایک اہم فوجی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

یہ حملہ طوفان الاقصیٰ نامی جاری آپریشن کا حصہ تھا، جس کے تحت مجاہدین نے ایک جدید گائیڈڈ گولے “107” کے ذریعے صہیونی مرکز کو نشانہ بنایا۔ یہ گولہ فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں بارہا استعمال کیا جا چکا ہے، اپنے ہدف کو نہایت درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس بار بھی اس نے عین ہدف پر کاری ضرب لگائی۔

جاری کی گئی ویڈیو کے آغاز میں صہیونی فوجیوں کی نقل و حرکت پر مشتمل سرویلنس فوٹیج شامل ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کارروائی سے قبل ایک بھرپور انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا تاکہ ہدف کی درست شناخت ممکن ہو اور قابض فوج کی اندرونی موجودگی کو عین نشانے پر لیا جا سکے۔

ویڈیو کے درمیانی مناظر میں ایک فلسطینی مجاہد کو دکھایا گیا ہے جو صہیونی درندگی سے تباہ شدہ گلیوں اور عمارتوں کے درمیان سے گولے کو ایک بیگ میں لے کر نہایت ہوشیاری سے گذر رہا ہے۔ بعد ازاں وہ ایک تباہ حال رہائشی عمارت میں داخل ہوتا ہے، جہاں سے دشمن کی پوزیشن واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ وہیں ایک ابتدائی ساخت کے راکٹ لانچر پلیٹ فارم پر گولہ کو نصب کیا جاتا ہے۔

مناظر کے آخری حصے میں دو مختلف زاویوں سے فلمائی گئی فوٹیج میں گولے کے فائر کیے جانے اور قابض اسرائیل کے فوجی مرکز پر سیدھے جا لگنے کے مناظر موجود ہیں۔ میزائل کی براہ راست ضرب کے بعد ایک زوردار دھماکہ ہوتا ہے اور عمارت سے دھواں اور ملبے کے بادل بلند ہوتے ہیں، جو اس کامیاب حملے کی گواہی دیتے ہیں۔

یہ کارروائی فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی جانب سے جاری اس مزاحمتی سلسلے کا حصہ ہے، جو سنہ2023ء کے اواخر سے جاری قابض اسرائیل کے زمینی حملوں کے خلاف غزہ کے مختلف محاذوں پر لڑی جا رہی ہے۔ خان یونس جو حالیہ دنوں میں شدید لڑائیوں کا مرکز رہا ہے، میں اس قسم کی کارروائیاں دشمن کے قدم اکھاڑنے کی کاوشوں کا حصہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروہ مسلسل ان کارروائیوں کو دستاویزی شکل میں دنیا کے سامنے لا رہے ہیں تاکہ قابض اسرائیل کے جرائم اور فلسطینی قوم کی ثابت قدم مزاحمت کو دنیا فراموش نہ کر سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan