Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا لبنان پر ڈرون حملہ، ایک شہری شہید

بیروت –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  قابض اسرائیل کی درندہ صفت افواج نے جنوبی لبنان میں ایک اور سنگین جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک لبنانی شہری جامِ شہادت نوش کر گیا۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق، منگل کی شام ایک صہیونی ڈرون نے مشرقی لبنان کے علاقے بقاع کی بریتال نامی بستی میں ایک گاڑی پر میزائل داغے، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، دشمن کی جانب سے بھیجے گئے اس ڈرون نے بریتال اور بعلبک کے درمیانی علاقے میں ایک عام شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور تین میزائل داغے، جو گاڑی پر لگے۔

قابض اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ معاہدہ 27 نومبر 2024ء کو نافذ ہوا تھا، مگر اس کے بعد سے قابض اسرائیل نے ہزاروں مرتبہ اس کی خلاف ورزی کی ہے، جن کے نتیجے میں اب تک 216 شہری شہید اور 508 زخمی ہو چکے ہیں، جیسا کہ سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے۔

قابض اسرائیل نے لبنان پر اپنی وحشیانہ جارحیت کا آغاز 8 اکتوبر 2023ء کو کیا تھا، جو بعد ازاں 23 ستمبر 2024ء کو ایک بھرپور جنگ میں تبدیل ہو گیا۔

اس صہیونی جنگ نے لبنان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ اب تک 4 ہزار سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں اور 17 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ جنوبی لبنان میں بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر داخلی نقل مکانی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan