ایمسٹرڈیم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایمسٹرڈیم کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے تشدد کی ایک رات کے دوران اسرائیلی فٹ بال کے شائقین کی پٹائی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو 6 ماہ کی معطل سزا سمیت دو سال قید کی سزا کی درخواست کی، جب اسرائیلی شائقین نے عرب مخالف نعرے لگائے۔
پبلک پراسیکیوشن نے بدھ کی شام ایک بیان میں کہا کہ “منظم تعلق اور دہشت گردی کے ارادے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ تشدد یہود دشمنی سے محرک نہیں تھا۔ تشدد غزہ کی صورت حال کی وجہ سے ہوا تھا اور یہود دشمنی سے متاثر نہیں تھا۔
پولیس کے مطابق 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب کشیدگی کی وجہ سے یہ تشدد پھوٹ پڑا جو میچ شروع ہونے سے قبل ہی اپنے عروج پرپہنچ گیا تھا۔اس موقعے پر اسرائیلی شائقین نے عرب مخالف نعرے لگائے، ایک ٹیکسی میں توڑ پھوڑ کی اور فلسطینی پرچم نذر آتش کیا۔
اشتعال انگیزی کی کارروائیوں کے نتیجے میں مکابی تل ابیب کے حامیوں کا ڈچ دارالحکومت کی گلیوں میں پیچھا کیا گیا اور کھلاڑیوں اور شائقین کو مارا پیٹا گیا۔ ان حملوں کے بعد 5 افراد کو تھوڑی دیر کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ایمسٹرڈیم کی عدالت نے جس شخص کو قید کی سزاسنائی ہے اس کا نام صفا بتایا جاتا ہے۔ وہ 19 سے 32 سال کی عمر کے 5 مشتبہ افراد میں سے دوسرا ہے۔
دو دیگر مشتبہ افراد کو جمعرات کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔ وسطی ایمسٹرڈیم میں پرتشدد جھگڑے کی فوٹیج کمرہ عدالت میں دکھائی گئی۔