Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ مذاکرات میں مشکل امور مؤخر، فریقین تیار نہیں:قطری وزیراعظم

دوحہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری مذاکرات کے دوران ثالث ممالک نے سب سے پیچیدہ اور حساس معاملات پر بات چیت مؤخر کر دی ہے کیونکہ فریقین فی الحال ان امور پر عملی طور پر تیار نہیں ہیں۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر مذاکرات کے آغاز ہی سے تمام امور کو شامل کیا جاتا تو اب تک حاصل ہونے والی پیش رفت مکمل طور پر رک جاتی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مذاکراتی عمل میں مرحلہ وار پیش رفت کے نتیجے میں ٹھوس کامیابیاں حاصل ہوئیں جن میں جنگ بندی کا نفاذ اور فلسطینی اسیران کی رہائی نمایاں ہیں۔

قطری وزیراعظم نے بتایا کہ ایک بنیادی سوال جو اب بھی زیرِ بحث ہے وہ یہ ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اسلحے کا مستقبل کیا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ آیا حماس اپنا اسلحہ فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرے یا کسی اور فریق کو۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب اگلا مرحلہ بین الاقوامی استحکام کی فورس کے قیام سے متعلق تفصیلی غور و خوض کا ہونا چاہیے تاکہ جنگ کے بعد غزہ میں امن، تحفظ اور نظمِ عامہ بحال کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan