Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ: رکاوٹوں کے باوجود چالیس ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔  فلسطین فائونڈیشن پاکستان

اسرائیلی فوج کی طرف سے پیدا کردہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود، دسیوں ہزار فلسطینی شہریوں نے جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

‘اسلامک انڈومنٹ ڈیپارٹمنٹ’ یروشلم کی طرف سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق، مقبوضہ یروشلم میں مقدس مقام پر چالیس ہزار فلسطینی نماز جمعہ کے لیے جمع ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے اس موقع پر مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کے راستوں میں جگہ جگہ بھاری نفری تعینات کر رکھی تھی۔ فورسز کی یہ تعیناتی مسجد اقصیٰ کے تمام دروازوں پر موجود تھی، حتیٰ کہ مسجد کے داخلی دروازوں کے ساتھ ساتھ مسجد سے باہر نکلنے والے دروازوں پر بھی قابض فورسز تعینات کی گئی تھیں۔

علاوہ ازیں، اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ شہر کی متعدد سڑکیں بھی بند کر رکھی تھیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو آنے والے راستوں پر بھی جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔

تاہم، نماز جمعہ کے علاوہ نماز فجر کے لیے بھی جمعہ کے روز بڑی تعداد میں یروشلم کے رہائشی فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچے۔ فجر کے وقت بھی جگہ جگہ سیکیورٹی فورسز کے ناکے موجود تھے، اور مسجد کے دروازوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں، ساتھ ہی سخت پہرہ بھی تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan