Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی آبادی تباہ کن جنگ کے باعث وبائی امراض کا شکار ہونے لگی:بوریل

برسلز – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+-

یورپی یونین نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح گورنری میں اسرائیل کی جانب سے انفراسٹرکچر کی مسلسل تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی جوزپ بوریل نے کہا کہ “یورپی یونین اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے لیے اہم بنیادی ڈھانچے جس میں رفح کے مرکزی واٹر پلانٹ کی تباہی پر بہت پریشان ہے”۔

انہوں نے کہا کہ ہم رفح میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت کلیدی شہری انفراسٹرکچر کی تباہی پر وضاحت کے لیے بین الاقوامی مطالبات میں شامل ہیں۔ ہم اسرائیل سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس نے رفح میں واٹر پلانٹ کو کیوں نشانہ بنایا۔

بوریل نے مزید کہا کہ “غزہ میں انسانی تباہی بدتر ہو رہی ہے۔ یہ صورت حال عام شہریوں، خاص طور پر بچوں میں وبائی امراض اور انفیکشن کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے باعث بڑی تعداد میں لوگ وبائی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan