Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: دیر البلح بازار میں قتل عام میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی


دیر البلح -فلسطین فائونڈیشن پاکستان منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے ایک نیا قتل عام کیا جس میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ دیر البلح میں 12 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یہ دوسرا اجتماعی قتل عام تھا۔ اس بمباری میں شہریوں کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس میں متعدد فلسطینی بچے اور خواتین شہید ہوگئے۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیر البلح میں تازہ قتل عام میں 9 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، جن میں اکثریت بچے اور عورتیں ہیں۔ یہ قتل عام دیر البلح کے بازار میں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں البرکہ گول چکر کے قریب شہریوں کے ایک ہجوم کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

بم دھماکے میں دیر البلح مارکیٹ کے چوک کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد پناہ لیے ہوئے تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan