Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انصار اللہ کا بحیرہ احمر میں میزائلوں اور ڈرونز سے بحری جہاز پرحملہ

صنعا –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان یمن کی مزاحمتی تنظیم “انصار اللہ” سے وابستہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بحری جہاز مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر داخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔

یمنی مسلح افواج نے پیر کی شام مرکز اطلاعات فلسطین کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہاز BLUE LAGOON کو نشانہ بناتے ہوئے ایک معیاری فوجی آپریشن کیا، جس میں متعدد میزائل اور ڈرون کا استعمال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی میزائل فورس، بحری افواج اور یمنی مسلح افواج کی بغیر پائلٹ فضائیہ کے درمیان مشترکہ طور پر کی گئی۔

یمنی افواج نے تصدیق کی کہ یہ آپریشن “فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی مظلومیت کی نصرت” کے طور پر انجام دیا گیا ہے۔ جب تک غزہ میں صہیونی ریاست کی جارحیت اور نسل کشی جاری رہے گی، اس وقت صہیونی ریاست کی طرف جانے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan