Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی عوام سات دہائیوں سے مسلسل صہیونی دہشت گردی کا شکارہیں: حماس

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ ہماری فلسطینی قوم گزشتہ سات دہائیوں سے قابض اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے۔

حماس کی طرف سے یہ بیان کل، اکیس اگست کو دہشت گردی کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیا گیا۔

حماس نے یاد دلایا کہ آج پوری دنیا دہشت گردی کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، مگر عالمی طاقتوں کی دوغلی پالیسی کے نتیجے میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی، جو فلسطینیوں کے خلاف ہو رہی ہے، کو نظرانداز کر دیا گیا ہے۔

حماس نے کہا کہ فلسطینی عوام آج بدترین اسرائیلی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ غزہ کی پٹی میں نسل کشی، نسلی تطہیر، اور انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کی منظم تباہی کا سامنا ہے، جو دورِ جدید میں دہشت گردی کا بدترین مظہر ہے۔

حماس نے بتایا کہ یہ قتل عام گزشتہ دس ماہ سے جاری ہے، جس میں 40,000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ 93,000 سے زیادہ زخمی ہیں اور 10,000 سے زیادہ ملبے تلے لاپتا ہیں۔ ہزاروں مغوی اور زخمی حالت میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید ہیں۔

تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور احترام کا عالمی دن اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے ساتھ اس کے اداروں اور تنظیموں کو ایک تاریخی ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے کہ وہ اس دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لیے سنجیدگی اور ذمہ داری سے کام کریں۔

حماس نے مغربی ممالک اور عالمی اداروں کی دوغلی پالیسی پر کڑی تنقید کی۔ حماس نے کہا کہ انسانیت، انسانی حقوق، اور انسانی آزادیوں کے احترام کا دعویٰ کرنے والے مغربی ممالک اور امریکہ ایک بدمعاش صہیونی ریاست کو مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کے لیے مدد فراہم کر رہے ہیں۔ فلسطینیوں کو صہیونی دہشت گردی کا سامنا ہے، اور اس دہشت گردی کی پشت پناہی مغربی ممالک اور ان کے حواری کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اپنے ممالک، اداروں، اور تنظیموں کے ساتھ غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، یروشلم اور مقبوضہ اندرونی علاقوں میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف قابض ریاست کے مسلسل جرائم اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan