Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جرمنی کی قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں صحافیوں کے قتل کی شدید مذمت

برلن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جرمنی نے قابض سرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں صحافی حسام شبات کے قتل کی مذمت کی ہے، جو الجزیرہ مباشر کے نامہ نگار کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہیں اس وقت شہید کیاگیا جب وہ اسرائیلی جارحیت کی لائیو کوریج کررہے تھے۔

جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان کرسچن واگنر نے ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیاکہ “آزادی صحافت قیمتی ہے اور اس کا تحفظ ضروری ہے۔ صحافیوں پر “حملوں” کو “جائز قرار نہیں دیا جا سکتا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “غزہ میں صحافیوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ صورتحال تباہ کن اور آبادی اور صحافیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے”۔

واگنر نے اسرائیلی حکومت اور مذاکرات میں شامل تمام فریقوں سے فوری طور پر جنگ بندی کی طرف واپس آنے اور سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے مطالبے کا اعادہ کیا۔

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر کے مطابق شبات پیر کو ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کے علاقے میں ان کی کار پر بمباری کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan