Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایرانی حملوں نے صہیونی ریاست کی معیشت کے بل کس نکال دیے، اربوں ڈالر کا نقصان

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی جارحیت صرف فلسطینیوں تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کی جنگی ہوس نے ایران کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔ لیکن اس بار خود قابض ریاست کو سنگین اقتصادی خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے خلاف شروع کی گئی فضائی اور دفاعی کارروائیوں نے قابض اسرائیل کو اب تک کم از کم 5 ارب ڈالر کا بھاری نقصان پہنچایا ہے، یعنی یومیہ 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا خرچ صرف ہو رہا ہے۔

اسرائیلی اقتصادی اخبار “کالکالیست” کے مطابق صرف نقصانات کے ازالے کے فنڈ کے لیے 5 ارب شیکل (تقریباً 1.44 ارب ڈالر) مختص کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ سال کے دوران حکومتی مالی خسارہ 6 فیصد سے تجاوز کر جائے گا، حالانکہ حکومت نے اسے زیادہ سے زیادہ 4.9 فیصد تک محدود رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب قابض اسرائیل کی وزارت خزانہ اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے اور کہتی ہے کہ ایران پر کی گئی حالیہ بمباریوں کے باعث سکیورٹی خطرات کم ہوئے ہیں، اس لیے بجٹ خسارے میں اضافے کی ضرورت نہیں۔ تاہم مالیاتی ماہرین اس دعوے پر سخت شکوک کا اظہار کر رہے ہیں۔

منگل کے روز قابض اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ مکمل اور جامع جنگ بندی معاہدے تک پہنچا جا چکا ہے، لیکن جنگ کی آگ میں جھلس چکی اسرائیلی معیشت کی تباہی اب بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ سنہ2023ء میں قابض اسرائیل کا بجٹ خسارہ 4.2 فیصد تھا، جو بڑھ کر 5.1 فیصد ہو گیا۔ رواں سال کے آغاز میں وزارت خزانہ نے اس خسارے کو 6.9 فیصد تک محدود رکھنے کی پیش گوئی کی تھی، لیکن اعداد و شمار کے مطابق یہ 8.3 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ یہ وہ سطح ہے جو غزہ پر مسلط کردہ نسل کش جنگ سے پہلے محض 3 فیصد تک محدود تھی۔

قابض اسرائیل اور ایران کی جنگ میں آنے والے اخراجات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: ایک، حملہ آور کارروائیوں پر خرچ؛ دوسرا، دفاعی اخراجات۔ دفاعی اخراجات میں “ایرو 3” جیسے مہنگے میزائل شامل ہیں، جن کی فی میزائل لاگت تقریباً 10 لاکھ شیکل (یعنی 2.88 ملین ڈالر) ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اندرون ملک فرنٹ لائن پر کام کرنے والی فورسز کی تنخواہیں اور دیگر لاگتیں بھی شامل ہیں۔

قابض اسرائیل کی وزارت دفاع کے سابق مالیاتی مشیر، رام عمینوح کے مطابق، ایران کے ساتھ اس جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 15 سے 16 ارب شیکل جھونک دیے جا چکے ہیں، اور یومیہ اخراجات کا اندازہ 1 ارب شیکل (یعنی 28.8 ملین ڈالر) تک جا پہنچا ہے۔

یہ اعداد و شمار واضح طور پر بتاتے ہیں کہ جارحیت اور جنگ کے راستے پر چلنے والی قابض ریاست نہ صرف فلسطین بلکہ اپنے وجود کو بھی خود ڈھانے پر تلی ہوئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan