Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے 6000 پولیس اہلکار تعینات

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پولیس نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ پٹی میں چھ ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی نافذ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

غزہ پولیس کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر جاری قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 1,950 پولیس اہلکار شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس نے وضاحت کی کہ “جنگ کے دوران امداد لوٹنے والے گروہ قابض صہیونی فوج کے ساتھ اور اس کی مدد سے مل کر لوٹ مار کرتے تھے تھے۔ یہ ان مقامات پر لوٹ مار کرتے تھے جہاں کچھ فاصلے پرقابض فوج تعینات ہوتی تھی۔

گذشتہ اتوار کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی عمل میں آئی تھی اور اس کا پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا اس دوران مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں دوسرے اور پھر تیسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع ہوں گے۔
سات اکتوبر 2023 ءسے 19 رواں ماہ جنوری کو جنگ بندی کے نفاذ تک غاصب اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 158,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین تھے۔ 11,000 سے زیادہ لاپتہ ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan