Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غذائی قلت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 32 اموات: عالمی ادارہ صحت

نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا ہے کہ تنظیم نے “غزہ میں غذائی قلت کے نتیجے میں ہونے والی 32 اموات کی تصدیق کی ہے، جن میں پانچ سال سے کم عمر کے 28 بچے بھی شامل ہیں”۔

انہوں نے بدھ کے روز ایک بیان میں مزید کہا کہ “7 اکتوبر سے ہم نے مغربی کنارے میں صحت کی سہولیات پر 480 حملوں کا اندراج کیا، جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 95 زخمی ہوئے ہیں”

صحت کی خدمات محفوظ طریقے سے فراہم کرنے میں ہماری نااہلی، صاف پانی اور صفائی کی کمی غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے خطرات میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے کل بدھ کو خبردار کیا تھا کہ “ہسپتال، صحت کے مراکز اور شمالی غزہ شہرمیں واحد آکسیجن پلانٹ بند ہو گیا ہےجس کی وجہ اسرائیلی قابض فوج کے مسلسل کنٹرول اور کراسنگ کی بندش ہے۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ “غزہ کی پٹی پر مسلسل اسرائیلی جارحیت اور کراسنگ پر اس کے قبضے کی وجہ سے ہم انتباہ کرتے ہیں کہ غزہ گورنری میں ہسپتال، صحت کے مراکز اور واحد آکسیجن اسٹیشن کام کرنا بند کرچکا ہے‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan