غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں بتایا کہ 18 مارچ 2025 ءسے اب تک شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 1,309 ہوگئی ہے جب کہ 3,184 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 50,669 اور زخمیوں کی تعداد 115,225 زخمی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ “اب بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا”۔