Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں 30 نہتے فلسطینی شہید، کئی لاپتہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی مظلوم زمین ایک بار پھر معصوم لہو سے تر ہوگئی۔ پیر کی علی الصبح قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی علاقے میں واقع ایک سکول کو نشانہ بنایا جہاں دربدر فلسطینی پناہ لے رہے تھے۔ اس المناک بمباری میں کم از کم 30 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور تلاش جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق صہیونی طیاروں نے غزہ کے الدرج محلے میں واقع “فہمی الجرجاوی سکول” کو نشانہ بنایا، جو بے گھر شہریوں کا آخری آسرا بن چکا تھا۔ حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہو گئیں۔ شہدا میں کم از کم 10 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں۔

دل دہلا دینے والی ویڈیو میں ایک کمسن بچی کو آگ کے شعلوں سے بھاگتے دیکھا گیا، جو شاید زندگی کی آخری امید سے لپٹی ہوئی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں کی ایک اور ویڈیو میں ایک زخمی بچی کو بازوؤں میں اٹھائے دکھایا گیا، جس کی ماں اور بہن بھائی شہید ہو چکے تھے، جبکہ اس کا باپ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

غزہ کی بستیوں میں صہیونی درندوں نے موت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ نہ گھر محفوظ ہیں، نہ بازار، نہ خیمے اور نہ پناہ گاہیں۔ انسانیت کو پامال کرتی اس بے رحمانہ جنگ نے پورے غزہ کو قبرستان میں بدل دیا ہے۔ اسرائیل امریکہ کی کھلی پشت پناہی سے 7 اکتوبر 2023 ءسے اب تک فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ چھہتر ہزار سے زائد فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ لاپتہ افراد کی تعداد گیارہ ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan