Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بارسلونا کا قابض اسرائیل کا بائیکاٹ، تل ابیب سے دوستی معطل، حماس کی تحسین

میڈرڈ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسپین کے شہر بارسلونا نے ایک تاریخی اور جرات مندانہ اقدام کرتے ہوئے قابض اسرائیل سے تمام سرکاری تعلقات منقطع کر دیے ہیں اور تل ابیب کے ساتھ دوستی کے معاہدے کو معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلسطینی قوم صہیونی درندگی، اجتماعی قتل عام اور غزہ میں قحط جیسے مظالم کا سامنا کر رہی ہے۔

جمعے کے روز بارسلونا کی میونسپل کونسل نے ایک باقاعدہ ووٹنگ کے بعد اسرائیلی حکومت سے ادارہ جاتی تعلقات ختم کرنے اور تل ابیب-یافا کے ساتھ 24 ستمبر 1998ء کو ہونے والے دوستانہ معاہدے کو اس وقت تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتا اور فلسطینی عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم نہیں کرتا۔

یہ فیصلہ حکمران سوشلسٹ پارٹی، بائیں بازو کی دیگر جماعتوں اور آزادی کے حامی گروہوں کی حمایت سے منظور کیا گیا، جس میں بیس نکات شامل ہیں۔ ان نکات میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور ان کی پشت پناہی کرنے والی ہتھیار ساز کمپنیوں، یا ان اداروں کو جو نسل کشی، قبضے، نسل پرستی اور استعماری منصوبوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں، بارسلونا میں کسی سرکاری نمائش میں جگہ نہ دی جائے۔

بارسلونا کے سوشلسٹ میئر، جاؤمی کولبونی، نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران غزہ میں جو اذیت اور موت دیکھی گئی ہے اور حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسلسل حملے اس امر کو ناقابل قبول بناتے ہیں کہ بارسلونا اور تل ابیب کے درمیان کوئی بھی تعلق برقرار رکھا جائے۔”

ادھر اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے بارسلونا کے اس جرات مندانہ اور اصولی فیصلے کو سراہا ہے۔ ہفتے کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ “ہم بارسلونا کی میونسپل کونسل کے اس فیصلے کی تحسین کرتے ہیں جس میں قابض اسرائیلی حکومت سے تعلقات منقطع کرنے اور تل ابیب کی قابض بلدیہ کے ساتھ دوستی معطل کرنے کا اعلان کیا گیا۔ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان پر جاری وحشیانہ نسل کشی کے خلاف ایک مضبوط آواز ہے۔”

حماس نے دنیا بھر کی حکومتوں اور شہروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کا بائیکاٹ کریں، اسے عالمی سطح پر تنہا کریں اور غزہ میں بھوک اور قتل عام جیسے جرائم پر اس کا احتساب کریں۔ یہ وقت ہے کہ انسانیت اور انصاف کی سربلندی کے لیے مضبوط قدم اٹھائے جائیں۔

یاد رہے کہ بارسلونا اس سے قبل بھی اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معطل کر چکا ہے، جب نومبر 2023ء اور فروری 2023ء میں اسی نوعیت کے فیصلے کیے گئے تھے، جو اس بات کی علامت ہیں کہ دنیا کا ضمیر جاگ رہا ہے اور فلسطینی کاز کی حمایت میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan